ابنا: جنرل احمد رضا پوردستان نے آج بری فوج کے کمانڈروں کی بارھویں کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ایران کی مسلح افواج جس کے پاس دنیا کا جدید ترین ساز و سامان اور آٹھ سالہ دفاع مقدس کا تجربہ ہے ہر طرح کے خطروں کا جواب دینے کےلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ جنرل پوردستان نے کہا کہ آج دشمن کے خطرے نئي شکل میں ظاہر ہورہے ہیں اور ماضی کی نسبت ان میں فرق آگيا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بری فوج اپنی دفاعی توانائیوں میں اضافہ کرنے کے لئے ملک کے داخلی وسائل و ذرائع سے استفادہ کررہی ہے۔
.......
/169